پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے 4بچوں کو اہلخانہ سے ملوا دیا

لاہور(نامہ نگار)پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے ورچوئل سنٹر فار چائلڈ سیفٹی نے ایدھی سنٹر لاہور میں موجود چار لاوارث بچوں کوان کے اہلخانہ سے مِلوا دیا ہے۔بچوں میں شامل لاہور کے علاقے چوہنگ سے لاپتہ علی حسن کو تین ماہ بعد خاندان سے ملوایا گیا۔ ٹھوکر نیاز بیگ سے لاپتہ عظیم کو ایک ماہ بعد اہلخانہ کے سپرد کیا گیا۔ لاہور کے علاقے گلشن راوی سے ملنے والاذہنی مریض بچہ علی بابر کو والدین سے مِلوا دیا۔ فخر نامی بچہ فیکٹری سے واپسی پر راستہ بھول گیا تھا۔جسے ورثاء کے حوالے کر دیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن