موٹر سائیکل سواروں کی گھر میں گھس کر فائرنگ‘خاتون قتل

لاہور(نامہ نگار) چوہنگ کے علاقے شاہ پور کانجراں کے قریب نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے گھر میں گھس کر 70 سالہ بشری بی بی کو فائرنگ کرکے قتل کردیااور موقع سے فرار ہو گئے ہیں۔مقتولہ بشری بی بی گھر میں اکیلی ہی رہتی تھی۔ پولیس نے شواہد اکٹھے کرکے نعش قبضے میں لے کرپوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیاہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے گولیوں کے خول برآمد کر لئے گئے ہیں جبکہ دیرینہ دشمنی سمیت مختلف پہلووں پر تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔ملزمان کا سراغ لگا کر جلد گرفتارکر لیا جائیگا۔ فیکٹری ایریا کے علاقے پنجاب سوسائٹی میں سے 35 سالہ نامعلوم شخص کی نعش ملی ہے۔پولیس نے نعش پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔پولیس کے مطابق متوفی نشے کا عادی تھا۔موت نشے کی زیادتی کے باعث واقع ہوئی جبکہ ورثاء کی تلاش بھی جاری ہے۔

ای پیپر دی نیشن