ہائیکورٹ : پھانسی کی سزا پانیوالے  مجرم کو بری کرنے کا حکم 

لاہور(خبرنگار)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر اور جسٹس علی ضیاء باجوہ نے پھانسی کی سزا پانے والے مجرم کی سزا کے خلاف اپیل منظور کرتے ہوئے محمد عرفان کو بری کرنے کا حکم دے دیا،ایڈووکیٹ شاہد شوکت نے موقف اپنایا کہ ماتحت عدالت نے حقائق کو نظر انداز کرتے ہوئے پھانسی کی سزا سنائی، رشتہ کے تنازع پر چچازاد بہن کے قتل کے الزام پر سزا سنائی، مقتولہ کا پوسٹ مارٹم 20 گھنٹوں کی تاخیر سے کیا گیا،عدالت کمزور شہادتوں پر دی گئی سزا کالعدم قرار دے۔

ای پیپر دی نیشن