لاہور(سپورٹس رپورٹر)نیشنل ویمنز ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں انونسیبلز اور سٹرائیکرز کی ٹیموں نے کامیابی حاصل کرلی۔ نیشنل سٹیڈیم می کراچی میں انونسیبلزنے کانکررز کو 8 وکٹوں سے ہرادیا۔ کانکررز نے 8 وکٹوں پر 107 رنز بنائے۔کپتان فاطمہ ثنا نے 41 رنزبنائے۔نیہا شرمین نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔انونسیبلز نے ہدف 16 ویں اوور میں دو وکٹوں پر پورا کرلیا۔عائشہ ظفر 47 رنز بناکر آؤٹ ہوئیں۔ عمیمہ سہیل 44 رنز بناکر ناقابل شکست رہیں ۔نیہا شرمین پلیئر آف دی میچ قرار پائیں۔ سٹرائیکرزنے سٹارز کو 9 وکٹوں سے ہرادیا۔سٹارز نے 7 وکٹوں پر 97 رنزبنائے ۔طوبیٰ حسن نے 30 رنز بنائے۔عائشہ بلال اور انعم امین نے دو دو وکٹیں حاصل کیں ۔سٹرائیکرز نے ہدف 13 ویں اوور میں ایک وکٹ پرپورا کرلیا۔گل فیروزہ 37 اور ایمان فاطمہ 28 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہیں۔نورین یعقوب نے 28 رنز بنائے۔ نورین یعقوب پلیئر آف دی میچ قرار پائیں۔