لاہور(سپورٹس رپورٹر) انٹرنیشنل سکواش پلیئرسابق ورلڈ چیمپئن زبیر جہان خان نے کہا ہے کہ بلوچستان میں سکواش کے فروغ کیلئے دسمبر میں کوئٹہ میں بین الاقوامی طرز کا سکواش ٹورنامنٹ منعقد کیا جائیگا تاکہ بلوچستان میں سکواش کے بین الاقوامی کھلاڑی شرکت کریں۔میرے فیملی کے تین افراد سکواش میں عالمی چیمپئن رہے ہیں۔ میں کوئٹہ کا رہائشی ہوں اور اپنے شہر کوئٹہ میں سکواش کو پرموٹ کرنا چاہتا ہوں کیونکہ بلوچستان میں سکواش سے متعلق بہت ٹیلنٹ ہے اور مقامی کھلاڑیوں کا جذبہ قابل ستائش ہے۔ہم نے دسمبر میں کوئٹہ میں انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعلی بلوچستان اور محکمہ کھیل کے حکام ہمارے ساتھ تعاون کریں۔ بلوچستان میں سکواش کے بین الاقوامی کھلاڑیوں کو شرکت کی دعوت دیں گے ،میری فیملی کے تین افراد سکواش کھیل میں عالمی چیمپئن رہے ہیں۔کوئٹہ میں مرد کھلاڑیوں کیساتھ ساتھ خواتین کھلاڑیوں کا آگے آنا قابل ستائش ہے۔کوئٹہ میں سکواش سے متعلق وسائل نہیں ہیں۔سکواش صحت مند سرگرمیوں میں سر فہرست ہے۔