قصور(نامہ نگار+ نمائندہ نوائے وقت) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سلمون ایوب نے گورنمنٹ سکینڈری سپیشل ایجو کیشن سکول برائے متاثرہ سماعت کا اچانک دورہ کیا۔ اساتذہ کی حاضری، سکیورٹی اور درس وتدریس سمیت صفائی ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کلاس رومز کی حالت اور تعلیمی ماحول کا بھی بغورمشاہدہ کیا۔ انہوں نے سٹوڈنٹس کو فراہم کی جانے والی سہولیات، مثلاً پینے کے صاف پانی، ٹوائلٹس، بیٹھنے کی جگہ اور صفائی کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا، تاہم مزید بہتری کیلئے بعض ضروری ہدایات بھی دیں۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے اساتذہ کی کارکردگی کو سراہا اور سپیشل بچوں کی تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کی۔