اسلام آباد(وقائع نگار) وزیرِاعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے ساجد رحمان کو گلگت بلتستان کے لیے فوکل پرسن نامزد کر دیا۔ یہ تقرری اعزازی بنیادوں پر کی گئی ہے۔اپنے منصب پرساجد رحمان گلگت بلتستان کے نوجوانوں کے مسائل اور ترقی کے لیے کلیدی اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ روابط اور تعاون کو فروغ دیں گے۔ اس نامزدگی کا مقصد وزیرِاعظم یوتھ پروگرام کے اثرات میں اضافہ اور نوجوانوں کی ترقی و خودمختاری کو یقینی بنانا ہے۔ساجد رحمان نوجوانوں اور وزیرِاعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین کے درمیان ایک پل کا کردار ادا کریں گے تاکہ بامعنی شمولیت اور اشتراک کو فروغ دیا جا سکے۔