حضرو اور گردونواح میں سحری اور افطاری کے وقت کو سوئی گیس کی لوڈ شیڈنگ

  حضرو (نمائندہ نوائے وقت) علاقہ چھچھ جس کا مرکز تحصیل ہیڈکوارٹر حضرو شہر ہے اور اس سے تقریبا نوے کے قریب دیہات ملحق ہیں اس کثیر آبادی کے علاقہ کے مکین رمضان المبارک میں سحری اور افطاری کے وقت سوئی گیس کی بندش اور اگر جب میسر بھی ہو تو کم پریشر کی وجہ سے کئی مسائل کا شکار ہیں گھریلو خواتین کے لئے جہاں سحری و افطاری کے وقت کھانا پکانا درد سر ہے وہاں صبح سکول جانے والے چھوٹے بچوں کو بھی بغیر ناشتہ کئے سکول بھیجا جاتا ہے اور چند روز قبل وفاقی محتسب نے حضرو شہر میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا جس میں  شہریوں نے سوئی گیس کی بندش اور کم پریشر کے مسئلہ پر تحریری شکایات پیش کیں جس پر ایکشن لیتے ہوئے وفاقی محتسب کی جانب سے محکمہ سوئی گیس کو یہ مسئلہ حل کرنے کے احکامات صادر کئے گئے مگر ان احکامات پر عملدرآمد نہ ہوسکا لہذا اب سوئی گیس کی لوڈ شیڈنگ پر عوامی و سماجی حلقوں نے ممبر قومی اسمبلی شیخ آفتاب احمد اور حکام بالا سے اصلاح احوال کا مطالبہ کرتے ہوئے بلاتعطل اور مکمل پریشر کے ساتھ سوئی گیس کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن