اسلام آباد(وقائع نگار)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد شبیر بھٹی کی عدالت میں زیر سماعت مسلم لیگ(ن)کے رہنما احسن اقبال کے پی ٹی آئی رہنما مراد سعید کیخلاف ہرجانہ کیس میں دلائل نہ ہوسکے۔گذشتہ روز سماعت کے دوران مراد سعید کے وکیل کی جانب سے حتمی دلائل کے لئے مہلت کی استدعاکی گئی، جس کے باعث دلائل نہ ہوسکے اور عدالت نے کیس کی سماعت 18 مارچ تک ملتوی کردی۔احسن اقبال نے مراد سعید کیخلاف 10 ارب ہرجانہ کا دعویٰ دائر کررکھا ہے،مراد سعید کیجانب سے احسن اقبال پر ملتان سکھر موٹروے میں 70 ارب روپے رشوت کا الزام لگایا گیا تھا۔