گلگت بلتستان میں   4 نایاب برفانی تیندووں کی موجودگی،   بہتر افزائش کی نوید 

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) گلگت بلتستان میں نایاب چار برفانی تیندووں (Leopard Snow) کی ایک ساتھ موجودگی  بہتر افزائش کی نوید ہے۔ برفانی تیندوے کی موجودگی حیاتیاتی تنوع اور ماحولیاتی صحت کے لئے خوش آئند خبر ہے۔ برفانی چیتوں کی شاندار تصویر وائلڈ لائف واچر سخاوت علی اور چیف کنزرویٹر پارکس اینڈ وائلڈ لائف، فاریسٹ، وائلڈ لائف اینڈ انوائرمنٹ ڈیپارٹمنٹ، گلگت بلتستان ڈاکٹر ذاکر حسین نے گلگت بلتستان کے پہاڑوں سے حاصل کی۔ ماہرین کے مطابق برفانی تیندوے عام طور پر چھپ کر رہنے والے جانور ہوتے ہیں اور ان کا اس طرح نظر آنا ایک غیر معمولی واقعہ ہے جو اس خطے میں ان کی افزائش اور بہتر ماحول کی علامت ہو سکتا ہے۔ برفانی تیندوا (Snow Leopard) دنیا کے نایاب اور معدومیت کے خطرے سے دوچار جانوروں میں شامل ہے اور عالمی ادارے اسے تحفظ فراہم کرنے کے لئے مختلف منصوبوں پر کام کر رہے ہیں۔ 

ای پیپر دی نیشن