ایس ای سی پی اسلامی مالیاتی معاہدوں کیلئے اے ڈی آر کا طریقہ کار متعارف کریگا

لاہور(کامرس رپورٹر) سٹریٹجک ایکشن پلان 2024-26 کے تحت جو غیر بینکاری مالیاتی شعبے میں اسلامی مالیات کی ترقی کیلئے تیار کیا گیا ہے۔ ایس ای سی پی اسلامی مالیاتی معاہدوں کیلئے متبادل تنازعات کے حل اے ڈی آر کا طریقہ کار متعارف کرانے کا ارادہ رکھتا ہے۔ اس کا مقصد عدالتی کارروائی سے باہر تصفیہ کے تصور کو فروغ دینا ہے، جس میں ثالثی، مصالحت اور غیر جانبدارانہ تجزیہ شامل ہوگا۔ اس کا بنیادی مقصد ایک مخصوص اے ڈی آر طریقہ کار کی تجویز دینا ہے جو شریعت کے اصولوں اور قواعد سے ہم آہنگ ہو، تاکہ تنازعات کے حل کیلئے ایک شریعت کے مطابق مؤثر اور کارگر ذریعہ فراہم کیا جا سکے اور یوں اسلامی مالیاتی شعبے میں متعلقہ فریقین کے اعتماد میں اضافہ ہو۔ اسلامی مالیات جو پاکستان کے مالیاتی نظام کا ایک اہم حصہ ہے۔ اقتصادی ترقی اور اخلاقی سرمایہ کاری کے فروغ میں بنیادی کردار ادا کرتا ہے۔ تاہم اس ترقی کیساتھ ساتھ مؤثر تنازعات کے حل کے طریقہ کار کی ضرورت بھی بڑھ جاتی ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن