حافظ آباد (نمائندہ نوائے وقت) پولیس میں بھرتی کے عمل کا ایک اور اہم مرحلہ مکمل ہوا، جس میں تحریری امتحان میں کامیاب ہونے والے 160 امیدواروں کے انٹرویوز لیے گئے۔اس موقع پر چیئرمین ریکروٹمنٹ کمیٹی، ڈی آئی جی عثمان اکرم گوندل نے کہایہ فائنل مرحلہ ہے، جہاں ہر امیدوار کے پاس مساوی موقع تھا کہ وہ اپنی صلاحیتوں کو ثابت کریں۔ یہاں صرف میرٹ کی حکمرانی ہوگی اور وہی نوجوان محکمہ پولیس کا حصہ بنیں گے جو اپنی محنت اور لگن سے اس اعزاز کے مستحق ہوں گے۔