حج سیزن میں ماحول دوست ٹیکسی طیاروں کی سروس متعارف

ریاض(این این آئی)سعودی عرب کی قومی فضائی کمپنی سعودی ایئرلائنز نے حج کے موسم میں فلائنگ ٹیکسیوں کو ایک نئے طریقے کے طور پر استعمال کرنے کی تیاری شروع کی ہے۔ فلائنگ ٹیکسی مسافروں کو جدہ کے کنگ عبدالعزیز ایئرپورٹ اور مکہ مکرمہ کے ہوٹلوں کے درمیان لے جائے گی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی گروپ میں کارپوریٹ کمیونیکیشن کے جنرل ڈائریکٹر اور اس کے سرکاری ترجمان انجینیر عبداللہ الشہرانی نے کہا کہ الیکٹرک طیارہ عمودی ٹیک آف اور لینڈنگ ہوائی جہازوں میں سے ایک ہے۔ یہ طیارے مکمل طور پر برقی طاقت پر چلتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن