سیہون کے قریب 2کاروں میں تصادم ، 5افراد جاں بحق ‘6زخمی

سیہون،ساہیوال (این این آئی+نمائندہ نوائے وقت)جامشورو کے علاقے سیہون کے قریب انڈس ہائی وے روڈ پر 2کاروں میں تصادم سے 5افراد جاں بحق اور 6زخمی ہو گئے۔ پولیس حکام کے مطابق حادثہ کار ڈرائیور کی رانگ سائیڈ سے کراسنگ کے نتیجے میں پیش آیا، مسافر کار سیہون سے حیدرآباد جارہی تھی۔ریسکیو حکام نے کہا جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو مانجھندہسپتال منتقل کردیا گیا۔تیز رفتار 2موٹرسائیکلوں کا تصادم ٗ2نوجوان جاں بحق ٗ4زخمی ٗ2کی حالت نازک ۔ تفصیلات کے مطابق چوکی تھانہ غلہ منڈی بائی پاس کے قریب تیز رفتار 2موٹرسائیکلیں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجہ میں افتخار اور مزمل موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ 4نوجوان صدام ٗحمزہ ٗعمران اور صفدر زخمی ہوئے ہیں جنہیں ریسکیو 1122کے عملہ نے طبی امداد دیکر ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیا جہاں پر 2نوجوانوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن