جنگ بندی معاہدوں کی خلاف ورزی جاری، اسرائیل کے غزہ، بیروت پر فضائی حملے

غزہ، بیروت (نیٹ نیوز + این این آئی) اسرائیل نے غزہ اور بیروت میں جنگ بندی معاہدوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فضائی حملے کر دئیے۔ اسرائیل کی جانب سے بیروت میں حزب اللہ کے ہتھیاروں کو نشانہ بنائے جانے کا دعویٰ سامنے آیا ہے۔ دوسری جانب ایران سے آنے والی پرواز کو بیروت ائیر پورٹ پر اترنے نہ دیا گیا، سویلین طیارے میں حزب اللہ کے لیے رقوم کی ترسیل کا الزام عائد کیا گیا۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا کہنا ہے کہ اسرائیل کا پھر جنگ شروع کرنا مسئلے کا حل نہیں ہے۔ جبکہ رام اللہ میں فلسطینی حکومت نے کہا کہ حماس تنظیم کو غزہ کی انتظامیہ کے حوالے سے عملی تجاویز کے ساتھ اپنا موقف پیش کرنا چاہیے۔ فلسطینی حکومت میں رابطہ ڈائریکٹر محمد ابو الروب نے عرب ٹی وی کو مزید بتایا کہ ہم غزہ کے مستقبل کے حولاے سے فلسطینی گروپوں کے ساتھ رابطے کر رہے ہیں۔ 

ای پیپر دی نیشن