لاہور ویئرز ماسک کے تحت مفت ماسک فراہم کئے جائینگے، ایم او یو سائن

لاہور(سٹی رپورٹر) لاہور ویئرز ماسک مہم کے تحت شہریوں کو گھر کی دہلیزپر کووڈ ماسک مفت فراہم کیے جائیں گے۔اس حوالے سے کمشنر لاہور اور لاہور کی ڈویلپر نجی کمپنی کے درمیان ماسک فراہمی کے ایم او یو پر دستخط کرنے کی تقریب منعقد کی گئی۔ کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان اور ڈویلپر کمپنی کی ہیڈ آف سیلز اینڈ مارکیٹنگ سجل سجاد نے ایم او یو پر دستخط کیے۔ اس موقع پر کمشنر لاہور نے کہا کہ نجی کمپنی ایک لاکھ فیس ماسک بالکل فری شہریوں کے دروازے تک پہنچائے گی۔ انہوں نے کہا کہ کووڈ وائرس سے نجات ویکسین، ماسک اور کووڈ ایس او پیز کے ذریعے ہی ممکن ہے۔جبکہ امریکی نجی کمپنی کی جانب سے بھیجے گئے فیس ماسک کی بڑی کھیپ بھی پاکستان پہنچنے والی ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن