کراچی(این این آئی)ماہر تعلیم و سماجی رہنما حنید لاکھانی نے آج کا دن ہر پاکستانی کے لیئے نہایت اہم دن ہے کیونکہ آج کے دن ہمارا پیارا ملک معرض وجود میں آیا جس کے قیام کے لیئے ہمارے آباﺅ اجداد، رہنماوں اور بزرگوں نے بے شمار قربانیاں دیں ان ہی قربانیوں کا یہ صلہ ہے جو ہم آزاد فضا میں سانس لے رہے ہیں اپنے پیارے وطن جیسی نعمت کے لیئے ہم رب کریم کا جتنا بھی شکر ادا کریں وہ کم ہے ، ان خیالات کا اظہارا نہوں نے یوم آزادی کے موقع پر اقرا ءیونیورسٹی سمیت شہرقائد میں ہونے والی مختلف تقاریب میں خطاب کے دوران کیا۔
حنید لاکھانی