مستقل چیئرمین نہ ہونے پر متروکہ وقف املاک کے معاملات درہم برہم 

لاہور (خصوصی نامہ نگار) متروکہ وقف املاک بورڈ کے چلانے کے لئے وزارت مذہبی امور کے اعلیٰ حکام کا بنایا عارضی بندوبست بری طرح ناکام ہو گیا۔ مستقل چیئرمین کی عدم موجودگی کے باعث ذمہ داران افسران کی جواب طلبی نہ ہونے کے باعث بورڈ پونے دو ارب روپے کی وصولی میں بری طرح ناکام ہو گیا۔ انکشاف ڈپٹی سیکرٹری پراپرٹیز کی جانب سے ملک بھر کے زونل ایڈمنسٹریٹرز اور ڈپٹی/اسسٹنٹ ایڈمنسٹریٹرز کو مراسلہ میں کیا گیا ہے، یاد  رہے کہ محکمانہ اجلاس پبلک اکائونٹس کمیٹی کے اجلاس سے قبل کیا گیا ہے تاکہ قومی اسمبلی کی پی اے سی کا اجلاس جو کل (بدھ ) ہوگا جس میں بورڈ کے معاملات پر زیر بحث آئیں گے اور بورڈ حکام کمیٹی کو اپنی کارکردگی سے آگاہ کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن