گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)وزیراعلی پنجاب مریم نواز اور وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کے احکامات کی روشنی میں چلڈرن لائبریری کمپلیکس گوجرانوالہ میں بھی پنجاب کلچر ڈے منایاگیا،انچارج چلڈرن لائبریری کمپلیکس گوجرانوالہ مس عفت حنیف کی زیر نگرانی منعقد ہونیوالی کلچر ڈے تقریبات میں بچوں نے رنگ برنگے کپڑے زیب تن کرکے پنجاب کے کلچر کو متعارف کروایا،ان تقریبات میں الائیڈ سکول گوجرانوالہ کے بچوں نے بھی ریجنل ڈائریکٹر عاصم رفیق کی قیادت میں شرکت کی،اس سلسہ میں پنجابی ثقافت کے فروغ کیلئے مختلف پرگرامز ٹیبلوز وغیرہ پیش کئے گئے جن میں بچوں نے بھرپور شرکت کی۔