لاہور (نامہ نگار) پنجاب پولیس کی غیر قانونی مقیم غیر ملکی باشندوں کے انخلا کی مہم گزشتہ روز بھی جاری رہی، جس کے تسلسل میں لاہور سمیت صوبہ بھر سے اب تک 9809 غیر قانونی مقیم افراد ڈی پورٹ کروائے جا چکے ہیں۔ دوران 10357 سے زائد غیر قانونی مقیم باشندوں کو ہولڈنگ سنٹرز پہنچایا جا چکا ہے جبکہ 548 غیر قانونی مقیم افراد ہولڈنگ پوائنٹس پر موجود ہیں۔