لاہور(کلچرل رپورٹر)سروں کے بے تاج بادشاہ اور شہنشاہ قوال استاد نصرت فتح علی خان کی76ویں سالگرہ گزشتہ روز منائی گئی۔وہ 13 اکتوبر 1948 کو فیصل آباد کے علاقے دربار لسوڑی شاہ جھنگ بازار میں پیدا ہوئے، قوال گھرانے میں آنکھ کھولی ان کو بچپن سے ہی موسیقی کی تربیت دی گئی۔