فضول پراکسی وارز کا خاتمہ چاہتا ہوں ، ایران کیساتھ معاہدے کیلئے جو ممکن ہو سکے کروں گا ، ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا مشرق وسطیٰ میں امن کا خواہاں ہے، ایران کے ساتھ ڈیل کرنا چاہتے ہیں، فضول پراکسی وارز کا خاتمہ چاہتا ہوں۔خلیج تعاون تنظیم کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کیساتھ معاہدے کیلئے جو ممکن ہو سکے کروں گا، پوری دنیا کی نظریں مشرق وسطیٰ پر لگی ہوئی ہیں، شام سے تمام پابندیاں اٹھالیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ میں کشیدگی پھیلانے والوں سے نمٹنا ہو گا، حوثیوں نے ہمارے جہازوں پر حملے بند کیے، غزہ میں امن بحال ہونا چاہیے، یرغمالیوں کی رہائی غزہ میں امن کی بنیادی شرط ہے۔اس موقع پر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے خطاب کرتے ہوئے پاک بھارت جنگ بندی کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ امن کے قیام کے لیے امریکی صدر کی کوششیں قابل تعریف ہیں۔

ای پیپر دی نیشن