بٹگرام میں سکول وین پر فائرنگ، ڈرائیور اور 5 بچے زخمی 

 پشاور (آئی این پی )خیبرپی کے کے علاقے بٹگرام میں نامعلوم افراد نے سکول وین پر فائرنگ کر کے ڈرائیور اور 5 بچے زخمی کر دیئے جبکہ شمالی وزیرستان  نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے 4 افراد کو قتل کردیا۔  پولیس حکام کے مطابق بٹگرام میں سکول وین بچوں کو لے کر جا رہی تھی کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، حملہ آور فرار ہو گئے۔پولیس نے بتایا کہ زخمی ہونے والے بچوں کی عمریں 5 سے 12 سال کے درمیان ہیں، علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔دوسری جانب شمالی وزیرستان کے علاقہ  دتہ خیل میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے 4 افراد کو قتل کردیا۔پولیس  حکام کے مطابق مرنے والوں کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا اور  واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن