رواںسال سنگین وارداتوں میں مطلوب 51 ہزار 433 اشتہاری مجرم گرفتار

لاہور(نامہ نگار)پنجاب پولیس کا خطرناک عادی و اشتہاری مجرمان کی خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق رواں سال کے دوران لاہور سمیت صوبہ بھر میں سنگین وارداتوں میں مطلوب 51 ہزار 433 اشتہاری مجرمان گرفتار کئے گئے ہیں۔ گرفتار اشتہاریوں میں اے کیٹیگری کے 17016 اور بی کیٹیگری کے 34417 اشتہاری شامل ہیں ۔ پنجاب پولیس نے 21 ہزار سے زائد عدالتی مفرور بھی گرفتار کئے۔گرفتار عدالتی مفروروں میں اے کیٹیگری کے 4430 اور بی کیٹیگری کے 16646 عدالتی مفروران شامل ہیں۔سنگین جرائم میں مطلوب 21 اشتہاری مجرمان کو بیرون ملک سے گرفتار کرکے پاکستان منتقل کیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن