گوجرانوالہ ( نمائندہ خصوصی)صوبائی وزرائے صحت خواجہ سلمان رفیق اور خواجہ عمران نذیر کی زیر صدارت انسداد ڈینگی بارے اجلاس ہوا، کمشنر سید نوید حیدر شیرازی نے بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شرکت کی، کمشنر آفس میں ڈپٹی کمشنر نوید احمد و د یگر افسران بھی اجلاس میں شریک تھے اجلاس کے دوران صوبہ بھر میں ڈینگی کی تازہ صورتحال اور قابو پانے کیلئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا،صوبائی وزرائے صحت نے کہاکہ مئی کا مہینہ شروع ہو چکا ہے۔