گوجرانوالہ ( نمائندہ خصوصی)چیف ایگزیکٹو ماسٹر سٹی گروپ آدم سٹی پرائیویٹ لمیٹڈ گروپ شیخ احمد بن مقصود نے کہا ہے کہ واپڈا ٹائون الیکشن میں شیخ برادری کا ووٹ ویلفیئر گروپ کی جیت میں اہم کردار ادا کرے گا، رہائشیوں کا ہم پر اعتماد دیکھ کر مخالفین پریشان ہیں ، ویلفیئر گروپ کو سپورٹ حاصل ہونے سے شیخ برادری کا بڑا ووٹ بنک جیت میں اہم کردار ادا کرے گا ،انہوں نے کہا کہ واپڈا ٹائون کے رہائشی اپنے ووٹ کی طاقت سے ٹائون کے حالات تبدیل کریں گئے ،مخالفین کی راتوں کی نیند اڑ گئی ہے،واپڈا ٹاون کے رہائشیوں کا ویلفیئر گروپ پر اعتماد اور پیار دیکھ کر مخالفین پریشان ہیں، ویلفیئر گروپ کی جیت یقینی ہے ،برسراقتدار گروپ نے رہائشیوں کو کچھ نہیں دیا، رہائشی تبدیلی چاہتے ہیں جو اس مرتبہ ضرور آئے گی۔