ملتان(خصوصی رپورٹر) حکومت نے گزشتہ برس ملازمین کو 25 فیصد ڈسپیرٹی الاونس دیا تھا جو تاحال زکریا یونیورسٹی کے ملازمین کو نہیں ملا اس کی منظوری سینٹ سے بھی لے لی گئی مگر یہ کیس گورنر کوارسال نہ کیا جاسکا، یونیورسٹی نے سینٹ کے اجلاس کی منٹس کے ساتھ ڈسپیرٹی الاونس کا کیس سیکرٹری ایچ ای ڈی کوارسال کردیا ہے جس میں کہاگیا ہے کہ فوری طور پر حتمی منظوری دے کر مراسلہ جاری کیا جائے۔