حافظ آباد:محکمہ صحت ، ڈبلیو ایچ او ، یونیسف کے اشتراک سے ایک روزہ ورکشاپ 

حافظ آباد (نمائندہ نوائے وقت) محکمہ صحت حافظ آباد ، ڈبلیو ایچ او اور یونیسف کے اشتراک سے بچوں کو مختلف بیماریوں سے بچائو اور حفاظتی ٹیکہ جات کے حوالے سے ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل سٹاف کی ایک روزہ ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ظہیر احمد ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر فائق علی تارڑ،ڈبلیو ایچ او کے نمائندہ احمد شفیق اور ڈی ایچ کیو ہسپتال کے چائلڈ اسپیشلسٹ ڈاکٹر عابد بھٹی نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کے ڈاکٹرز ،پیرا میڈیکل سٹاف اور نرسز کو ایک روزہ ٹریننگ دی ۔سی ای او ہیلتھ اور دیگر ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ محکمہ صحت ،یونیسف اورڈبلیو ایچ او کے زیر اہتمام منعقدہ ٹریننگ ورکشا پ کا مقصد ڈی ایچ کیو ہسپتال کے ڈاکٹرز ،پیرا میڈیکل سٹاف اور نرسزکو کم عمر اور نو زائیدہ بچوں کو مختلف بیماریوں سے بچائو اور حفاظتی ٹیکہ جات کے تمام کورسززمکمل کروانے کے حوالے سے ضروری آگاہی اور ٹریننگ دینا ہے انکا کہنا تھا کہ کم عمر بچوں کو حفاظتی ٹیکہ جات لگوانے کے حوالہ سے محکمہ صحت کے ڈاکٹرز اور دیگر سٹاف پوری تندہی سے اپنے فرائض سر انجام دے رہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن