گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )ڈپٹی کمشنر نوید احمد کا نجی فلاحی ادارے بخاری ویلفیئر فائونڈیشن کا دورہ، ادارے کی طرف سے فنی تعلیم و تربیت، صحت کے شعبہ میں مستحق و غریب افراد کیلئے علاج معالجے کی سہولیات کی فراہمی کا جائزہ لیا۔ خدمت خلق کے جذبے کو سراہا، ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد نے دورہ کے موقع گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر کی تعمیر و ترقی میں فلاحی اداروں کا کردار قابل ستائش ہے۔ کم آمدن و محدود وسائل کے حامل افراد کو معاشرے میں باعزت روزگار کے مواقع کی فراہمی، علاج معالجے کی سہولیات میں معاونت لائق تحسین اور قابل تقلید عمل ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے کیا۔ بخاری ویلفیئر فائونڈیشن کے چیئرمین معاذ بخاری نے بریفننگ دی۔ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ رفاعی اداروں کے ساتھ شانہ بشانہ چلے گی۔ شہریوں کو رفاعی اداروں کی طرف سے طبی، تعلیمی اور ٹیکنیکل کورسز(ایجوکیشن)کی سہولیات کی فراہمی قابل ستائش ہے عمل ہے۔ ڈی سی نوید احمد نے بخاری ویلفیئر فائونڈیشن کے چیئرمین معاذ بخاری اور عدیل بخاری کی تعلیمی اور طبی میدان میں کاوشوں کو بے حد سراہا اور انہوں نے کہا کہ طلبا و طالبات کو کمپیوٹر اور دیگر ٹیکنیکل کورسز کی فراہمی وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ٹیکنکل کورسز حاصل کرنے والی طالبات اور طلبا اپنا باعزت روزگار کما سکتے ہیں کمپیوٹر ٹریننگ سے فری لائنسنگ کے کاروبار کو بھی فروغ ملے گا۔