شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)پی ٹی آئی کے ضلعی جنرل سیکرٹری معروف قانون دان چوہدری محمد شبیر گادی نے کہا ہے کہ (ن) لیگی قیادت کے کئے گئے غیر جمہوری فیصلے ان کے گلے پڑرہے ہیںیہ جماعت اپنی عوامی مقبولیت تیزی سے کھورہی ہے پی ٹی آئی پنجاب کے عوام کو مفاد پرستوں اور کرپٹ ٹولے کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑے گی ان کی لوٹ مار کسی سے مخفی نہیں یہ پھر سے قومی خزانے پر ہاتھ صاف کرنے کیلئے ایوان اقتدار پر قابض ہیں (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کا اتحاد ذاتی و سیاسی مفادات پر مبنی ہے جسے پاکستان کے عوام تسلیم نہیں کرتے اور انہیں اقتدار پر مسلط دیکھنا نہیں چاہتے ایوانوں اور میدانوں میں اتحادی حکومت کا سیاسی اعتبار سے بھرپور مقابلہ کیا جارہا ہے پی ٹی آئی قومی امنگوں کی ترجمانی جاری رکھے گی بانی پی ٹی آئی کے خلاف درج مقدمات جھوٹے اور بے بنیاد ہیں جن میں سنائی گئی سزائیں جلد ختم ہو ں گی ہمیںاعلیٰ عدلیہ پر پورا بھروسہ ہے ہم اداروں سے محاذ آرائی کے قائل نہیں تاہم اداروں میںبیٹھے بعض کرپٹ اور مفاد پرستوں افراد سے چھٹکارا چاہتے ہیں ۔