(ن) لیگ آفس جلانے کا مقدمہ‘ اسلم اقبال‘ حماد اظہر‘ مراد سعید دیگر اشتہاری قرار

لاہور (خبر نگار) انسداد دہشت گردی عدالت  کے جج ارشد جاوید نے مسلم لیگ (ن) کا آفس جلانے کے مقدمے میں میاں اسلم اقبال، حماد اظہر، مراد سعید، واثق قیوم، زبیر خان نیازی، حامد گیلانی سمیت دیگران کو اشتہاری قرار دیدیا۔ عدالت نے ملزمان کے دائمی ورانٹ گرفتاری بھی جاری کردئیے۔  انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں مسلم لیگ نون کا آفس جلانے سمیت پانچ مقدمات پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے ملزمان کو فرد جرم کے لیے طلب کرتے ہوئے مزید کارروائی 3 جنوری تک ملتوی کر دی۔ انسداد دہشتگری عدالت کے جج ارشد جاوید نے سماعت کی۔ پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد، شاہ محمود قریشی، میاں محمود الرشید، عمر سرفراز چیمہ، اعجاز چوہدری سمیت دیگر کو جیل سے پیش کیا گیا۔ سوشل میڈیا ایکٹوسٹ صنم جاوید سمیت دیگر ملزمان بھی حاضری کیلئے پیش ہوئے۔

ای پیپر دی نیشن