مری (نامہ نگار خصوصی)نوائے وقت میں کینٹ بورڈ کی دکانوں کے بارے میں ایک غلط فہمی کی بناء پر شائع ہوئی والی خبر کے بارے میں انجمن تاجران اور کینٹ کے تاجران سے نوائے وقت کے نامہ نگار خصوصی نے وضاحتی معذرت کی ہے کہ اگر ان کی وجہ سے سٹیشن کمانڈر مری اور انجمن تاجران کے عہدیداران اور کینٹ کے تاجروں کی دل آزاری ہوئی ہے تو وہ بطورِ نامہ نگار خصوصی نوائے وقت معذرت خواہ ہیں جس کو اسٹیشن کمانڈرر مری، اورانجمن تاجران مری کے عہدیدارون سمیت کینٹ کے تاجران قبول کرینگے۔ میری اس معذرت سے اسٹیشن کمانڈر مری نے قانون کے مطابق کینٹ کے تاجران کو ان کے تحفظات کی تعاون دہانی کروائی ہے ۔جس پر مرکزی انجمن تاجران مری کے عہدیداران سمیت کینٹ کی تاجر برادری نے بھی دلی شکریہ ادا کیا ہے ۔