مینا بازار میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ بھڑک اٹھی، کروڑوں کا نقصان 

 حضرو (نمائندہ نوائے وقت)  حضرو شہر کے مینا بازار میں اچانک شارٹ سرکٹ کی وجہ سے اگ بھڑک اٹھی جس کی وجہ سے برتنوں کے تاجر حاجی محمد نریز اعجاز جیولرز کی دکان مکمل طور پر جل کر راک ہو گئی جبکہ فوجون شوز کی دکان کو بھی اگ سے کافی نقصان ہوا واقعے کے اطلاع ملتے ہی ریسکیو ون ون ٹو کے اہلکاروں تاجروں نے اپنی جانوں پر کھیل کر بازار کو بڑی تباہی سے بچایا اس موقع پر انجمن مینا بازار حضرو کے صدر ملک رفیق مومن خان اور دیگر تاجر بھی موجود تھے تاجروں نے ریسکیو ون ون ٹو کے اہلکاروں  کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے بر وقت اگ کو قابو پایا جبکہ حضرو پولیس کیالکار بھی اگ بجھانے میں تاجروں کے شانہ بشانہ رہے اگ سے تقریبا تاجروں کا ایک کروڑ روپے سے زیادہ کا نقصان ہوا جس پر پوری تاجر برادری نے افسوس کا اظہار کیا اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ متاثرہ تاجروں کی بحالی کے لیے ان کی امداد کی جائے۔

ای پیپر دی نیشن