سردار یوسف سے حافظ عبدالکریم کی ملاقات وزارت کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد

 لاہور (خصوصی نامہ نگار) مرکزی جمعیت اہلحدیث کے ناظم اعلیٰ ڈاکٹر حافظ عبدالکریم نے وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف سے ملاقات کی اور انہیں وزارت کا منصب سنبھالنے پر مبارک باد دی۔ ملاقات میں حج 2025 کے انتظامی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی وزیر مذہبی امور کا کہنا تھا حج انتظامات کو مثالی بنانے کیلئے ہم آپ کے تجربہ سے فائدہ اٹھائیں گے اور مشاورت کریں گے۔ حافظ عبدالکریم نے امید ظاہر کی کہ سردار یوسف کی سربراہی میں پاکستانی حجاج کو بہتر سہولیات ملیں گی۔

ای پیپر دی نیشن