نارنگ منڈی:گیس پائپ لائن میں گنداپانی آنے لگا

نارنگ منڈی(نمائندہ نوائے وقت)نارنگ شہر کی غربی آبادی میں سوئی گیس کی پائپ لائن میں نالیوں اورگٹروں کاپانی صارفین کو سوئی گیس کے بجائے سیوریج کاگنداپانی ملنے لگا،کئی سال قبل سوئی گیس کی فراہمی کیلئے بچھائی گئی پائپ لائن ناکارہ ہوچکی ہے جس کی وجہ سے نالیوں اورگٹروں کابدبودارگنداپانی سوئی گیس کے پائپوں میں شامل ہوکرصارفین کے گھروں تک پہنچ رہاہے چولہاجلانے پرسوئی گیس کے بجائے گنداپانی آتاہے ۔

ای پیپر دی نیشن