شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) جنرل منیجر سوئی گیس شیخوپورہ ریجن سہیل اکرم نے چیف انجینئر شیخ مبشر حبیب ، سینئر انجینئر اکمل شہزاد کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا گھریلو صارفین کو گیس مکمل پریشر کے ساتھ شیڈول کے مطابق دی جارہی ہے گرمیوں میں گیس کی لودشیڈنگ میں کمی ہوگی محکمہ کی ویجی لنس ٹیمیں گیس چوروں کیخلاف کارروائیاں کر رہی ہیں، متعدد گیس چوروں کیخلاف مقدمات کے اندراج اور جرمانے کے بل بھی ڈالے گئے ہیں جبکہ پرانی گیس لائنوں کی تبدیلی کا عمل بھی جاری ہے کئی دہائیوں سے لوہے کے جو پائپ ڈالے گئے تھے وہ کئی جگہوں سے گلنے کے بعد گیس کی لیکج ہوتی ہے جس کی وجہ سے گیس ضائع ہورہی ہے اس کیلئے محکمہ نے نئے پلاسٹک کے پائپ ڈالنے کا عمل شروع کردیا ہے ۔