لاہور (سٹاف رپورٹر)آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ رواں سال پولیس ملازمین کے 9208 بچوں کو ڈگری پروگرامز کی فیسوں کی ادائیگی کے لئے 62 کروڑ 50 لاکھ روپے سے زائد تعلیمی وظائف دئیے گئے ہیں جن کے ذریعے مقامی اور بین الاقوامی یونیورسٹیوں میں طلبا اپنی تعلیم مکمل کر رہے ہیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ رواں سال پولیس ملازمین کے بچوں کی ایجوکیشن ویلفیئر پر 833 ملین روپے سے زائد رقم خرچ کی جائیگی۔ پولیس ملازمین کے بچوں کے بہتر تعلیمی پروگرامز کے انتخاب کیلئے یوٹیوب چینل سمیت دیگر ذرائع سے بھرپور راہنمائی فراہم کر رہے ہیں۔ شہدا اور پولیس کانسٹیبلری کے ہونہار بچوں کو دیگر ممالک میں اعلی تعلیم کیلئے فارن سکالرشپس بھی جاری ہیں۔