آئندہ ہفتے اہم فیصلوں کا امکان،پیپلزپارٹی کا مشاورتی اجلاس بلانے کا فیصلہ


اسلام آباد(عترت جعفری )ملک میں کچھ اہم فیصلے آئندہ ہفتے کے دوران لئے جانے کا امکان ہے جس کے پیش نظر پی پی پی نے  پارٹی کامشاورتی اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے جس میں ان ممکنہ فیصلوں کے ھوالے سے  مشاورت کر کے پارٹی پالیسی کو حتمی شکل دی جائے گی ،پارٹی کے ایک ذمہ دار ذریعے نے بتایا ہے کہ سنئیر راہنماوں نے پارٹی قیادت کو اجلاس جلد بلانے کی تجویز دے دی ہے اور یہ  اجلاس ممکنہ طور پر  ہائی برڈ ہو گا اور  اس میں اہم تعیناتی ،سیاسی حالات سمیت مختلف امور پر باہمی مشاورت کی جائے گی ،پارٹی کے ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم کے دورہ لندن مکمل کر کے وطن واپس آنے والے ہیں، اور انہوں نے اتوار کی شام کو وطن واپس روانہ ہونا ہے ، پیر  کو وہ سرکاری ذمہ داریاں  ادا  کریںگے ، ایسی اطلاعات منظر عام پر آچکی ہیں جن میں بتایا گیا کہ لندن  مشاورت میں کچھ اہم فیصلے ہو گئے ہیں جن میں اہم  تعیناتی  بھی شامل ہے ، جن کو دیگر اتحادی سیاسی جماعتوں کے سامنے رکھا جائے گا ، جب پی پی پی کے ایک ذمہ  دار راہنما سے سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ اطلاع ہے کہ پی ڈی ایم کا اجلاس بلایا جا رہا ہے تاہم پی پی پی پی ڈی ایم کا حصہ نہیں ہے ، تاہم پارٹی صورت حال پر نظر رکھے ہوئے ہے ،اور جلد ہی اپنا مشاورتی اجلاس بلا رہی ہے جس میں پارٹی راہنماوں کی رائے حاصل کی جائے گی اور اس کے بعد حکومت سے بھی بات ہو گی ،انہوں نے کہا کہ سابق صدر نے بدھ کو اسلام آباد آنا تھا تاہم  ان کی آمد وزیر آعطم کی اسلام آباد سے  عدم موجودگی کی وجہ سے  موخر کی گئی ہے ،اور اس سے  قبل اب پارٹی کا اجلاس ہو گا ،سابق صدر کی اسلام آبا  دمیں موجودگی کی صورت میں براہ راست ورنہ ہائی برڈ اجلاس کیا جائے گا ،سابق صدر کی آمد بھی متوقع ہے، مگر ابھی وقت طے نہیں ہے ۔

ای پیپر دی نیشن