لاہور(نامہ نگار)شہر کے مختلف علاقوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں متعددشہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلیں، گاڑیاں اور دیگر سامان لوٹ لیا۔ڈاکوؤں نے شادباغ میں ناصر کے گھر میں گھس کر اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بناکر5 لاکھ60 ہزار‘ زیورات میں اور موبائل فون،ماڈل ٹاؤن میں شوکت کی فیملی 3 لاکھ32 ہزار ‘زیورات اور موبائل فون،جوہرٹاون میں عامر کی فیملی سے 3 لاکھ 13ہزار ‘ موبائل فون،ہربنس پورہ میں ذوالفقار سے 2 لاکھ ‘ موبائل فون، نشتر کالونی میں عاشر سے ایک لاکھ55 ہزار ‘ موبائل فون،گرین ٹاؤن میں شہزاد سے ڈیڑھ لاکھ ‘ موبائل فون، گلبرگ میں فرحان سے ایک لاکھ‘ موبائل فون،برکی میں انور سے 78ہزار‘ موبائل فون،لوئرمال میں افتخار سے 54 ہزار‘موبائل فون،شالیمار میں سلیم سے 30ہزار ‘ موبائل فون،اقبال ٹاون میں سلیم سے18ہزار ‘ موبائل فون لوٹ لیا ۔چوروں نے قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ میں سرمد کے گھر سے ساڑھے 3 لاکھ ‘زیورات و دیگر سامان چوری کر لیا۔ چوروں نے فیصل ٹاون اور ڈیفنس سے 2گاڑیاں،لٹن روڈکے علاقے میں سے رکشہ جبکہ سبزہ زار،، داتا دربار،نولکھا،راوی روڈ،مانگا منڈ،گجرپورہ،ساندہ اور مصری شاہ کے علاقوں سے 8موٹر سائیکل چوری کرلئے۔