لاہور (کامرس رپورٹر)امارات گروپ آف کمپنیز نے پاکستان بھر میں اپنی تمام ذیلی کمپنیوں، بشمول گرانہ ڈاٹ کام، ایجنسی 21، اور امارات کی دیگر کمپنیوں میں قومی فتح کے جشن اور افواج پاکستان کیساتھ یکجہتی کیلئے شاندار تقریبات اور ریلیوں کا اہتمام کیا۔جن میںامارات گروپ کے ہزاروں ملازمین نے حصہ لیا اور پاکستان کی خودمختاری کے تحفظ، قومی سلامتی، اور افواج پاکستان کی بے مثال قربانیوں کیلئے اپنی غیرمتزلزل حمایت کا اعلان کیا۔ملک بھر میں تمام دفاتر میں جھنڈا کشائی اور حب الوطنی اورکیک کاٹنے کی تقریبات منعقد کی گئیں۔امارات گروپ کے چیئرمین شفیق اکبر نے اس موقع پر اپنے پیغام میں کہا"آج کا دن پاکستان کی تاریخ میں ایک سنہری باب ہے۔ امارات گروپ آف کمپنیز اپنی افواج کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑا ہے۔