بھارت جان لے دفاعِ وطن کیلئے کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں:ظہیر اقبال چنڑ

لاہور(خصوصی نامہ نگار)ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی ملک ظہیر اقبال چنٹر نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام، سیاسی قیادت اور افواج ایک پیج پر ہیں، اور یہی اتحاد ہماری اصل طاقت ہے۔ہمارا پیغام بھارت کو واضح ہے۔ہم امن کے خواہاں ضرور ہیں، لیکن دفاعِ وطن کیلئے کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں۔پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا پاکستان نے بھارت کے خلاف برتری حاصل کی، وہ ہمارے قومی وقار اور دفاعی حکمت عملی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔پاکستان نے ایک بار پھر دنیا کو دکھا دیا ہے کہ ہم ایک مضبوط، خودمختار اور ذمہ دار ایٹمی ریاست ہیں جو اپنے مفادات کا بھرپور دفاع کرنا جانتی ہے۔انہوں نے کہا کہ میں افواجِ پاکستان کے تمام جوانوں، افسران اور سپہ سالاروں کو سلام پیش کرتا ہوں جن کی بدولت آج ہم سْرخرو ہیں ۔

ای پیپر دی نیشن