ہائیکورٹ‘ محکمہ سکول کے کلاس فور کے 100 ملازمین کو تنخواہیں دینے کا حکم

لاہور (خبر نگار) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عابد حسین نے محکمہ سکول ایجوکیشن کلاس فور کے 100 ملازمین کو تنخواہیں جاری کرنے کا حکم دیتے ہوئے آئندہ سماعت پر سی ای او ایجوکیشن سے رپورٹ طلب کرلی، سی ای او سکول ایجوکیشن لاہور نے ایک ہفتے میں تنخواہیں جاری کرنے کی یقین دہانی کرا دی، درخواستوں میں موقف اپنایا گیا کہ درخواست گزار ملازمین تین سال کے کنٹریکٹ پر بھرتی ہوئے، نومبر سے تنخواہیں جاری نہیں کی گئیں۔ 

ای پیپر دی نیشن