بھارت 10مئی کا دن نہیں بھولے گا‘ افواج پاکستان کو فتح کی مبارکباد:چوہدری عرفان 

لاہور (کامرس رپورٹر)شاہ عالم مارکیٹ بورڈ ٹوائز ایسوسی ایشن جاپان سنٹر بورڈ کے عہدیداروں اور عرفان ٹوائز کے چیف ایگزیکٹو محمد عرفان چوہدری نے بھارت کا غرور خاک میں ملانے پر پاکستان کی آرمی اور ائیر فورس کے شاہینوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔ چوہدری عرفان نے کہا ہمارے شاہینوں نے جس مہارت اور بہادری کا مظاہرہ کیا اسکی مثال نہیں ملتی۔بھارت کو 10مئی کا دن کبھی نہ بھولے گا ۔انہوں نے کہا وقت آگیا ہے کہ کشمیر بھی آزاد ہوگا اور فلسطین سے بھی اسرائیل کے چنگل سے نکلے گا۔

ای پیپر دی نیشن