افواج پاکستان نے بھارت کاٹھیکیدار بننے کا خواب خاک میں ملا دیا، خالد مسعود سندھو

لاہور(خصوصی نامہ نگار) پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے کہا ہے کہ افواج پاکستان نے بھارت کا خطے کا ٹھیکیدار بننے کا خواب خاک میں ملا دیا۔خالد مسعود سندھو نے پارٹی ورکرز سے بات چیت کرتے ہوئے کہادنیا نے دیکھ لیا کہ بھارت کو پاکستان کی مسلح افواج نے شکست فاش دی ، تین ہفتوں سے جنگ کا راگ الاپنے والا بھارت 3گھنٹوں میں جنگ بندی کی  بھیک مانگ رہا تھا۔ علاوہ ازیں پاکستان مرکزی مسلم لیگ کا دس روزہ  "صلاحیت بڑھاؤ، اپنا کماؤ" ڈیجیٹل روزگار پروگرام  کا پہلا مرحلہ کامیابی کے ساتھ مکمل ہو گیا۔پروگرام یکم مئی سے 10 مئی تک جاری رہا ۔ مقصد نوجوانوں کو جدید ڈیجیٹل مہارتوں سے آراستہ کرکے خود روزگار کے مواقع فراہم کرنا تھا۔ ایک لاکھ سے زائد افراد نیشرکت کی۔ملک وقاص سعید کا کہنا تھا اگلا مرحلہ جلد شروع کیا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن