بارش و آندھی ،مختلف حادثات میں 2 افراد جاں بحق ، 9 افراد زخمی

لاہور(نامہ نگار) پنجاب ایمرجنسی سروس کی پراونشل سیل رپورٹ کے مطابق صوبہ بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں بارش و آندھی کے باعث پیش آنیوالے مختلف حادثات میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 9 افراد زخمی ہوئے ہیں۔جن میں گوجرانولہ اور سرگودھا میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک، ایک شخص جاں بحق ہوا۔لاہور میں درخت اور سائن بورڈ گرنے سمیت 6 مختلف واقعات رپورٹ ہوئے،جن  میں 3 افراد زخمی ہوئے۔

ای پیپر دی نیشن