گوجرانوالہ:بااثر ملزموں کا خواجہ سراء پر تشدد

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)جگنہ بازار میں بااثر ملزموںکا خواجہ سراء پر تشدد، سی پی او کا نوٹس، تین ملزمان کو حراست میں لیکر مقدمہ درج کرلیا۔تفصیلات کے مطابق چندہ ملک نامی خواجہ سراء اپنے گونگے بہرے چیلے علی حیدر کے ہمراہ ضروری کام کے سلسلہ میں جگنہ بازار آیا ہوا تھا جہاں پر بااثر ملزمان اقبال،عامر سہیل،ایان اور عمران نے توں تکرار کے بعد انہیں تھپڑوں سے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا،اس دوران ملزم عامر سہیل نے حیدر علی سے اسکا موبائل فون اور 2ہزار روپے نقدی بھی چھین لی، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ۔ جس پر سی پی او ایاز سلیم نے اس واقعہ کا نوٹس لے لیا ۔

ای پیپر دی نیشن