گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)ایگزیکٹو ڈائریکٹر سٹی ہائوسنگ محمد نعیم بریار، کنٹری ہیڈ سٹی ہائوسنگ رانا زاہد علی اور چیف ایگزیکٹو اوجلہ اینڈ ایسوسی ایٹس احمد وقاص اوجلہ نے کہا ہے کہ وطن عزیز کی سرزمین ایک بار پھر دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملاتے ہوئے سرخرو ہو گئی، آپریشن بنیان المرصوص کی شاندار کامیابی پر پوری قوم افواجِ پاکستان اور سپہ سالارِ ملت جنرل عاصم منیر کو سلامِ عقیدت پیش کر رہی ہے، مادرِ وطن کی سرحدوں کے پاسبانوں نے دشمن کو نہ صرف دندان شکن جواب دیا بلکہ اسے ایسی عبرت ناک شکست دی کہ وہ مدتوں یاد رکھے گا، سپہ سالار جنرل عاصم منیر کی ولولہ انگیز قیادت اور پاک فوج کے جوانوں کی جرات و بہادری پر پوری قوم کو فخر ہے۔ آج پاکستان کا بچہ بچہ اپنے غیور سپاہیوں کے شانہ بشانہ کھڑا ہے اور اپنے خون کا آخری قطرہ تک وطن کی حرمت پر نچھاور کرنے کو تیار ہے۔