لاہور(سپورٹس رپورٹر) آئرلینڈ کی خاتون فٹبالر میگن کیمبل نے خواتین فٹبال میں طویل ترین فاصلے تک فٹبال کو ہاتھوں سے پھینکنے کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے۔ میگن نے فٹبال کو 123 فٹ 2 انچ کی دوری تک پھینک کر گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کیا جو کہ پچھلے 35 میٹر کے ریکارڈ سے زیادہ ہے۔