شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنما و امیدوار این اے 115رانا ممتاز محمود مون خاں نے کہا ہے کہ بھارت کے خلاف تاریخی فتح پر پاکستانی قوم سیاسی و عسکری قیادت کو خراج تحسین پیش کرتی ہے جس نے آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی کیلئے جرات مندانہ کردار ادا کیا اور قومی تنصیبات کے تحفظ کے ساتھ ساتھ ملکی دوٹوک اصولی بیانیہ کو بھی پوری دنیا میں اجاگر کیا، بھارتی جارحیت کے خلاف آپریشن بنیان مرصوص کے دوران پوری پاکستانی قوم کا جذبہ دیدنی تھا آپریشن کی کامیابی پر پاکستانی قوم نے سڑکوں پر نکل کر پاک فوج سے اظہار یکجہتی اور جیت کا شاندار جشن منا کر بین الاقوامی برادری کو پیغام دیا کہ وطن عزیز کی سلامتی کی خاطر پوری قوم متحد اور اپنی فوج کے شانہ بشانہ ہے۔