بھوئے آصل (نامہ نگار) ’’آپریشن بنیان مرصوص‘‘ کی کامیابی نے نہ صرف پاکستان بلکہ پورے عالم اسلام کی کامیابی ہے، پوری دنیا افواج پاکستان کی صلاحیتوں کو ماننے پر مجبور ہو گئی اور خراج تحسین پیش کر رہی ہے، رات کی تاریکی میں بھارت کی طرف سے کئے جانے والے حملوں کا صبح سویرے دن کی روشنی میں منہ توڑ جواب دے کر دنیا کو حیرت میں ڈال دیا ہے ، پاکستانی طیارے اور ڈرؤن پورے بھارت میں ایسے دندناتے پھرتے رہے جیسا دشمن کو نظر نہیں آرہے ہوں، پاک فوج کے جانبازوں نے ایسے وار کئے کہ جارح دشمن بوکھلا اْٹھا۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگی رہنما چوہدری رضوان عزیز ،رائو محمد یوسف ، ناصر محمود ملک ، حاجی گل نواز بھٹی نے میڈیا سے اپنے بیان میں کیا ہے ۔